ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کا نام تبدیل نہیں ہوگا‘ وفاق شہر پر قبضہ چاہتا ہے‘ مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچرے کی صفائی جاری ہے، 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں، ابھی کچھ دن باقی ہیں کچرا اٹھ جائے گا، وفاقی حکومت نے جو کچرا اٹھایا اس کے غلط اعداد پیش کیے گئے ہیں، 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعویٰ غلط ہے، کراچی سے اٹھایا گیا کچرا وزن کرکے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، 70 فیصد کچرا ان اضلاع میں تھا جہاں سے کچرا اٹھایا نہیں جا رہا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کر رہا جب کہ علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات، لیکن لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور پر اجلاس ہوئے، اس منصوبہ کے ڈیزائن کو جو مسائل ہوئے انکو حل کرنے کیلئے بیٹھے تھے، میری کوشش ہے کہ کے فور کا ڈیزائن ٹھیک کر کے شروع کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں