
کراچی سے اندرون ملک آمد و روانگی پر مامور ٹرینوں کو حادثات کے خطرات لاحق ہوگئے
ریلوے کے3 افسران کے لاہور تبادلے کی منسوخی تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے کراچی ڈویژن کے شعبہ انجینئرنگ کے افسران کی جانب سے ڈی ایس کے خلاف دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ ٹریک پر کام کرنے والے 25 ہزار سے زائد گینگ مین عملے نے بھی ٹریک پر کام بند کر دیا ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک آمد و روانگی پر مامور ٹرینوں کو حادثات کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے کراچی ڈویژن کی جانب سے ریلوے کے 3 افسران محمد یاسین لاشاری، توقیر ممتاز اور عبدالخالق کے لاہور تبادلے کے خلاف دھرنے کے دوسرے روز پی ڈبلیو آئی اور ٹی ایل اے ملازمین سمیت ٹریک پر کام کرنے والا عملہ بھی احتجاج میں شامل ہوگیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تبادلوں کی منسوخی تک احتجاج جاری رہے گا۔