ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری طوفان کراچی سے ہزار کلومیٹر دور

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرق سے 1050کلومیٹر دور سمندری طوفان ’کیار‘ مز ید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جسے ’کیار‘ کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے اومان کی ساحلی پٹی پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جبکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں