ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سیکورٹی انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس

پولیس کے اعلیٰ حکام، رینجرز افسران، شہری اداروں کے نمائندے اور سنی علماء کرام کی شرکت
12 ربیع الاول کے جلوس اور دیگر مجالس محفل میلاد کی سیکورٹی کیلئے اہم معلومات پر تبادلہ خیال
کراچی(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ایسٹ زون عامر فاروقی کی سربراہی میں ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ ، ایس ایس پی کورنگی ، ایس ایس پی ملیر – رینجرز کے افسران شہری اداروں کے نمائندوں اور سنی علماء کرام نے شرکت کی،اجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوس اور دیگر مجالس محفل میلاد کی سیکورٹی کے سلسلے میں اہم معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا،سنی علماء کرام نے اپنی سیکورٹی کے خدشات کے حوالے سے آگاہ کیا اور شہری اداروں کے مسائل کی نشاندہی کی۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے ان کو سیکورٹی کے سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے،اجلاس کے اختتام پر شہر کراچی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں