ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دودھ مہنگا فروخت ہونے پر کمشنر کراچی کی سرزنش

شہر میں تازہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے پر فروخت کو یقینی بنایا جائے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، کراچی شہر میں تازہ دودھ سرکاری قیمت پر فروخت نہ ہونے پر جمعرات کو ہائی کورٹ سندھ نے کمشنر کراچی کی بہت سرزنش کی اور حکم دیا کہ شہر میں تازہ دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے ہے جبکہ شہر میں دودھ فروش اطمینان، سکون اور بِلا کسی سرکاری خوف کے 110 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں جبکہ بعض دکانداروں نے ہٹ دھرمی کی انتہا اور حکومتی ’’رِٹ‘‘ کو چیلنج کرتے ہوئے 110 روپے فی لیٹر کی قیمت آویزاں کی ہوئی ہے اور اس میں بھی تھیلی/شاپر کے دس روپے علیحدہ سے لینے کا لکھا ہوا ہے، یعنی شاپر سمیت تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 120 روپے ہو گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے بعد کمشنر کراچی نے انتظامی افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں