تعلیم و صحت
سبز چائے کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے خطرناک
لندن (نیٹ نیوز) سبز چائے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس انسانی صحت کے لیے بے حد فائدے مند سمجھتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس کا بے تحاشا استعمال کیا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کا زیادہ استعمال کرنے سے سینے میں جلن، معدے سے متعلق بیماریاں ہونے کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں، سبز چائے کا استعمال خالی پیٹ بالکل نہ کریں، انسان کو دن میں دو سے تین کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہیے۔