ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹر آرٹس کے نتائج تینوں پوزیشنز ایک ہی کالج کی طالبات نے حاصل کرلیں

اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج نارتھ ناظم آباد کی حافظہ رومیسہ ابرار پہلی، آمنہ اکرام دوسری جبکہ صنوبیہ اکرم تیسرے نمبر پر رہیں
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر گروپ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں تینوں پوزیشنیں اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج کی طالبات نے حاصل کیں۔ پہلی پوزیشن اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی حافظہ رومیسہ ابرار بنت ابرار احمد رول نمبر 444678 نے 1100 میں سے 947 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن اسی کالج کی آمنہ اکرام بنت محمد جاوید اکرام رول نمبر 444671 نے 934 نمبرز اے ون گریڈ جبکہ تیسری پوزیشن بھی اسی کالج کی طالبہ صنوبیہ اکرم بنت اکرم علی رول نمبر 444686 نے 926 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ چیئرمین انٹربورڈ نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں ABSA ہائر سیکنڈری اسکول فار ڈیف کی سائرہ اقبال بنت سید اقبال حسین جعفری رول نمبر 470580 نے 1100 میں سے 1018 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، اسی تعلیمی ادارے کی رمیزہ بنت رمضان محمد رول نمبر 470575 نے 1011 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری جبکہ IDA-RIEU اسکول اینڈ کالج فار دا ڈیف کی اقراء فاروق بنت محمد فاروق رول نمبر 470502 نے 1007 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں