کاروبار

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبوں کا معاہدہ طے پاگیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی بینک اور آئی ایف سی پاکستان کو ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے 45 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، معاہدے پر پاکستان اور عالمی بینک حکام کی جانب سے دستخط کیے گئے۔مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہوا سے بجلی بنانے کے 6 منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کردئیے، یہ منصوبے 310 میگاواٹ کے ہیں جو کم لاگت کی بجلی پیدا کریں گے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ سپر سکس ونڈ پاور پراجیکٹس کے لیے عالمی بینک اور آئی ایف سی کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مشکور ہیں، عالمی بینک، آئی ایم ایف ترقیاتی مقاصد پرعمل درامد میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button