کاروبار

کاروبار کی شدید مندی تاجر بینکوں کے دیوالیہ ہورہے ہیں

شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے تاجروں کا ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہوگیا ہے، الیاس میمن صدر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس
حکومتی اقدامات سے تاجر مشکلات کا شکار ہیں، کراچی چیمبر کے صدر سے ملاقات کے موقع پر بات چیت، اجرک اور گلدستہ پیش کیا گیا
کراچی(اسٹاف ر پورٹر)طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہا ہے کہ کاروباری مندی کی وجہ سے تاجر بڑی تعداد میں دیوالیہ ہو رہے ہیں، شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے تاجروں کا ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہو گیا ہے ،ہڑتال کے بعد حکومت اور تاجربرادری کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا سرکلرجاری نہ ہونے سے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں میں شدید بے چینی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر آغا شہاب سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین ناصر محمود ،جنرل سیکرٹری سلیم انڑ ،صدیق میمن، شکیل چائولہ، الیاس بٹ ،سلیم اشفاق اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر تاجروں نے آ غا شہاب کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں اجرک اور گلدستے کا تحفہ پیش کیا ۔ تاجروں سے ملاقات کے موقع پر کراچی چیمبر کے صدر نے کہا کہ ہر حکومت کو بیوروکریسی کہتی ہے تاجر برادری چور ہے ان کے پاس بہت پیسے ہیں انہیں نچوڑا جائے جس کی وجہ سے ملک کے اندر کرپشن بڑھتی ہے اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میںتاجر برادری اگر پیسے کماتی ہے تو اس ملک کی معیشت کو بھی چلاتی ہے۔ اس موقع پر الیاس میمن نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیاں بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرے اور شناختی کارڈ سمیت تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرے تاکہ ملک کے اندر کاروباری سرگرمیاں بہتر ہو سکیں ،تاجر برادری حکومت سے ہرقسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے لیکن حکومت بھی اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button