کاروبار

20لاکھ روپے مالیت کا غیرقانونی ایرانی ڈیزل برآمد،3 گرفتار

منگھو پیر پولیس کی کارروائی ‘16ہزار لیٹر تیل اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا‘ایس ایچ او
ملزمان بلوچستان سے ڈیزل اسمگل کرکے کراچی میں پیٹرول پمپوں پر سپلائی کرتے تھے
کراچی ( کرائم رپورٹر) منگھو پیر پولیس نے کارروائیوں کے دوران 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث 3ملزما ن کو گرفتار کر لیا ، 16ہزار لیٹر تیل اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او منگھوپیر انسپکٹر گل اعوان نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر حب بلوچستان کے راستے کراچی منگھو پیر میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ ملزمان نے ٹرک میں خفیہ ٹینک بنا رکھا ہے اور اس ٹینک میں ایران سے اسمگل شدہ 16ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہا تھا ، تاہم موقع پر ٹرک ڈرائیور سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے برآمد ہونے والے ڈیزل اور ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان بلوچستان سے ڈیزل اسمگل کرکے کراچی کے مختلف پیٹرول پمپوں پر سپلائی کرتے تھے،مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو برآمد شدہ ڈیزل اور ٹرکوں کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button