کاروبار

رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں کراچی میں 100 ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

شہر قائد سے گذشتہ سال 1200 ارب سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا تھا جس میں کمی آئی ہے، کمشنر ایل ٹی یو
صرف ایک کمپنی نے 21 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا، بینکوں سے کھاتے داروں کی معلومات لی جائیں گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر کے ماتحت لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی ٹیکس چوریاں پکڑنے کا انکشاف کیا ہے جس میں صرف ایک کمپنی کی جانب سے 21 ارب روپے کی ٹیکس چوری بھی شامل ہے۔ کمشنر ایل ٹی یو کراچی گرادری مل نے بتایا کہ ایل ٹی یو کراچی نے گزشتہ سال 1200 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کو ڈیٹا کی فراہمی کے معاملے پر بینکوں نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے تاہم انفرادی اکائونٹ ہولڈر کا بینک ڈیٹا ایف بی آر حاصل کرنے کا مجاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینکوں سے کھاتوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر حکام اور بینکوں کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2002ء میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ایل ٹی یو کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور اب ایل ٹی یو ون کراچی ایک پائنیئر ٹیکس کلیکشن آفس ہے ایل ٹی یو کراچی میں آٹومیشن کے ساتھ ون ونڈو آپریشن کی سہولت دستیاب ہے۔ گرادری مل نے بتایا کہ 526 ٹیکس دہندگان نام کے اعتبار سے ادارے کمپنی اور ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ ایل ٹی یو کراچی غیر ملکی آمدنی اور غیر ملکی سرمائے کی جانچ کرتا ہے جبکہ سیمنٹ، شوگر، ٹیکسٹائل، ہوٹل، ایئرلائن کمپنیوں کی ڈیلنگ کی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button