کراچی(کلچرل ڈیسک)اداکارہ ثانیہ سعید آج کے ڈراموں میں پاکستان کی خواتین کی ہر شعبے میں کی جانے والی ترقی کو نہ دکھانے پر انڈسٹری کے ہدایتکاروں پر برس پڑیں۔پاکستان کی مشہوراداکارہ ثانیہ سعید نے ایک شو کے دوران کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری معاشرے کے اصل چہرے سے بالکل الگ ہوتی جارہی ہے۔ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں جو ڈرامے اب بن رہے ہیں، ان میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی شادی کے معاملے کودکھایا جاتا ہے جو بالکل غلط ہے۔ثانیہ نے کہا ہماری لڑکیاں اورخواتین ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں اور کامیابی سے ہمکنار بھی ہو رہی ہیں لیکن ایسے مسائل جن کا وہ آئے روز اپنی زندگی میں سامنا کررہی ہیں ان کا ڈراموں میں پرچارنہیں کیا جارہا۔اداکارہ نے کہا کہ ہماری خواتین کو صحت و تعلیم کی غیرمساوی سہولیات ، کردارکشی اوردیگر سماجی برائیوں کا سامنا ہے، انہیں آزادی اظہار سمیت اپنی پسند کا انتخاب کرنے تک کی انہیں اجازت نہیں لیکن یہ سب ہمارے ڈراموں کی کہانیوں میں نہیں دکھایا جارہا سوائے ایک چیز کہ کسی بھی خواتین کا مسئلہ یہ سارے مسائل نہیں بلکہ شادی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- لکھنؤ: عدالتی احاطے میں غیر قانونی چیمبروں پر چلا بلڈوزر، کارروائی کے خلاف سڑک پر اترے وکلاء، متبادل انتظام کا مطالبہ
- تمل ناڈو حکومت کا اہم فیصلہ، کسانوں کے لیے 50 ہزار مفت بجلی کنکشن کو دی منظوری
- تلنگانہ جلد ایرو اسپیس اور ڈیفنس پالیسی 2.0 متعارف کرائے گا، وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا اعلان
- کانگریس نے رام مندر نذرانہ چوری پر اٹھائے سوالات، وزیر اعظم مودی سے مانگا جواب
- پہلگام اور گلمرگ میں سردی کی شدت میں اضافہ
