لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 9.98 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا خوشگوار اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔گزشتہ ماہ کی نسبت 9.98 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہیں۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے اسی طرح کروٹ آئل ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 52.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ عالمی منڈی برنٹ آئل میں خام تیل کی قیمت 68.15 ڈالر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کی آئل مارکیٹ میں بھی یکم فروری سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
