کراچی (اسٹاف رپورٹر) 12ویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی،گروپ چیف سعد الرحمن ،گروپ چیف جمال باقر ایس کیو جی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے ہیڈ ارشد حسین، اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، عالمگیر شیخ اور دیگر نے نیشنل بینک اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح کوئسٹ محمدسجاد کو مبارک باددی۔ عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ رنر آنے والے کھلاڑی حارث طاہر کوبھی انکے بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔ او ر خاص طور پر اسنوکر کی ترقی کے لیے کوشاںہیں،ہم نے کیوئسٹ کو ملازمت بھی فراہم کی ہیں۔ یہ بات انہوں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر اسنوکر چمپئین شپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں کامیاب چمئیپین شپ کا انعقادکرناجب دنیا کوویڈ19- سے نبرآذما ہے ایک قابل فخر بات ہے۔ عالمگیر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک جس طرح 12 سالوں سے رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کو اسپانسر کررہا ہے قابل ستائش ہے اس کے لئے میں نیشنل بینک کا شکرگزار ہوں۔ارشد حسین نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بعدپاکستان بھر سے آے ہوئے کیوئیسٹ کو یہ موقع فراہم کیا اور آج ہم اپنے بینک کے صدر عارف عثمانی کی سربراہی میں اور شوکت خٹک صاحب کی سرپرستی میں اس کامیاب ایونٹ پر اسنوکر ایسوسی ایشن اور اس ٹورنامنٹ کوکامیابی سے ہم کنار کرنے والے نیشنل بینک کے آفیشلز اور تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے آئے ہوئے دوستوں کا بے حدمشکور ہوں کہ انہوں نے اس چمپئین شپ کی کوریج بہت ہی عمدہ طریقے سے کی ۔ اس موقع پر انور فاروقی ،عظمت اللہ خان ،افشاں شکیل ،زاہد شہاب، عارف بھوپالی ،خالد پراچہ، سعید آذاد،نوید کپاڈیہ بھی موجود تھے۔ آخر میں جیتنے والے کوئسٹ سابق ایشین چمپئین اورعالمی چمپئین نیشنل بینک کے محمد سجاد کو ٹرافی اورایک لاکھ روپے جب کہ رنر کوئسٹ نیشنل بینک کے حارث طاہر کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے جبکہ ٹوٹل پرائز منی ایک لاکھ 85000 ہزارنقد انعام سے نوازاگیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آندھرا اور اڈیشہ میں ’ارنب‘ سے ہونے والی تباہی پر کانگریس کا اظہار افسوس، مودی حکومت سے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ
- دلارچند یادو قتل واقعہ میں اننت سنگھ کو مشکلات کا سامنا، سپریم کورٹ نے خودسپردگی کا دیا حکم
- چھتیس گڑھ کے اسکول میں طلبا کے درمیان آسارام کی کتابیں ہوئیں تقسیم، شکایت کے بعد پرنسپل ہٹائے گئے
- چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف انڈیا بلاک کا ’عوامی مواخذہ‘ پروگرام ایک دن کے لیے ملتوی!
- اتر پردیش میں ’فارم-7‘ کے ذریعہ ووٹرز کا نام حذف کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، دستاویزات پیش کرنے کا حکم