اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعظم مو لا ناطاہر اشرفی نے کہاہے کہ نوازشریف نے عرب ممالک سے تعلقات خراب کیے، آرمی چیف جنرل باجوہ نے تعلقات بحال کرائے، جنرل باجوہ کے سیاسی کردار ادا کرنے سے انکار پرنوازشریف مایوس ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہاکہ خواجہ آصف نے جھوٹ بولا، سعودی عرب نے یمن بھیجنے کے لیے فوج نہیں مانگی، وزیر خارجہ کو سعودی عرب سے گلا تھا تو ٹی وی پر نہ کرتے، یہ بات سڑک پر کرنے کے بجائے سعودی ہم منصب کوفون کرلیتے، یہی بات وہ ہمارے بارے میں کرتے تو ہمیں بھی گلا ہونا تھا۔ انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف سمیت ن کے ذمے داران نواز بیانیے کے ساتھ نہیں، رات کی تنہائی میں کپتان کے بلاوے پر آجاتے ہیں۔ آرمی چیف کابلانا تو بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ فوج کے خلاف اپوزیشن کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ مدرسے کو سب سے زیادہ مار شریف برادران سے پڑی مگر فضل الرحمان نے مرہم نہیں رکھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آندھرا اور اڈیشہ میں ’ارنب‘ سے ہونے والی تباہی پر کانگریس کا اظہار افسوس، مودی حکومت سے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ
- دلارچند یادو قتل واقعہ میں اننت سنگھ کو مشکلات کا سامنا، سپریم کورٹ نے خودسپردگی کا دیا حکم
- چھتیس گڑھ کے اسکول میں طلبا کے درمیان آسارام کی کتابیں ہوئیں تقسیم، شکایت کے بعد پرنسپل ہٹائے گئے
- چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف انڈیا بلاک کا ’عوامی مواخذہ‘ پروگرام ایک دن کے لیے ملتوی!
- اتر پردیش میں ’فارم-7‘ کے ذریعہ ووٹرز کا نام حذف کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، دستاویزات پیش کرنے کا حکم