ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مانسہرہ : گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: لاری اڈہ پانو روڈ پر گیس اخراج کے باعث 6 افراد دم توڑ گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لاری اڈہ روڈ پر گیس لیکیج کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکج کے باعث مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں دادی، میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندان کے سارے افراد ایک ہی کمرے میں سورہے تھے اور شدید سردی کے باعث گیس ہیٹر بھی جلا رکھا تھا، تاہم لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث تمام افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے اہل علاقہ کے ہمراہ تمام متاثرہ افراد کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں