ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ترکی کو ایک طاقتور اور عظیم ملک بنا کر ہی دم لیں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ وہ "جب تک ترکی  کو ایک عظیم اور  طاقتور  ملک نہیں بنالیتے  اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گےاور اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ان  خیالات کا اظہار  جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے چیئرمین صدر ایردوان  نے آق پارٹی توسیعی صوبائی صدور کے اجلاس میں براہ راست خطاب کے دوارن کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے وبا کے سائے میں گزرنے کے باوجود  ہم  نے سرمایہ کاری اور بجٹپر عمل درآمد سے متعلق بڑے اچھے  نتائج  حاصل کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم  سن 2021 میں بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔

صدر ایردوان  نے  کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم اس سطح پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم بنیادی خدمات کے بنیادی ڈھانچے سے دفاعی صنعت تک ہر شعبے میں اپنے اہداف کا احساس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم مضبوط عالمی انفرااسٹرکچر اور سیاسی فن تعمیر کی بدولت جو ہم نے گذشتہ 18 سالوں میں بنائے ہیں ، نئے عالمی نظم و ضبط میں ہم اپنے ملک کو اپنے قابل مقام تک پہنچائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں