نائب صدر فواد اوکتائے نے آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطہ میں میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اجلاس میں اسدوف کی جانب سے ترکی کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے مقصد کے لیے ترکی میں منعقد کیے جانے والے اجلاس کے بارے میں نائب صدر اوکتائے نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بھی بہت اچھا ہوگا ، ہم ترکی میں میزبانی کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ، تمام امور سے متعلق بات چیت کی جاسکے گی۔ نئے دور میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ، فروری میں آذربائیجان کے اعلیٰ حکام کو ترکی مدعو کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کی سمت اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔
اسدوف نے ف اس موقع پر نائب صدر اوکتائے کی سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ "آپ صرف ترکی کے لیے نہیں بلکہ آذربائیجان کے لیے بھی بہت اہم امور سر انجام دے رہے ہیں۔