ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا

فائزر اور بائیون ٹیک نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے  کم آمدنی کے حامل  ممالک کو ویکسین کی ترسیل کے لیے قائم کردہ کوویکس میکانزم  کو کووڈ۔19 ویکسین کی ترسیل کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یورو نیوز کی اس موضوع کے حوالے سے دو ذرائعوں  کے حوالے سے جاری کردہ خبر میں زور دیا گیا ہے کہ اس معاہدے کے دائرہ کار میں کوویکس  کو ادائیگی کی جائیگی اور تا حال ویکسین کی مقدار کے حوالے سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا  تاہم اس کا حجم کم سطح پر ہوگا۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر۔ بائیون ٹیک ویکسین  کو ان ممالک کے شعبہ صحت کے ملازمین کو لگایا جائیگا۔

فائزر۔ بائیون ٹیک ویکسین کو کافی کم درجہ حرارت پر  محفوظ رکھنے کی ضرورت  ہونے کے باعث اس کی ترسیل کے لیے خصوصی گاڑیوں کا استعمال لازمی ہے اور  خاصکر گرم موسم کے حامل ممالک کے لیے یہ عمل کافی مشکل ثابت ہو سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں