ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے 4 ہزار اموات

America Corona Cases

America Corona Cases

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے تقریباً 4 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی۔ امریکا میں ایک روز کے دوران کورونا کے پونے دو لاکھ سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد امریکا میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی کورونا سے 1200سے زائداموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار سے زائد نئےکیسز سامنے آئے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرکے پارٹی میں شرکت کرنے والوں کو 800 پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا۔

ادھر وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے سبب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا لاک ڈاون ختم کرنے کی تاریخ دینے سے گریز کیا ہے۔

علاوہ ازیں کورونا ایس اوپیز کی مبینہ خلاف ورزی پر البانیہ نے روسی سفارتکار کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor during GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں