ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، 5 ملزمان گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت اور موٹر سائیکل چھیننے والے منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایاز عرف ڈوگر، منعیم احمد عرف ریما، نوید خان عرف ڈابلہ، حیدر خان عرف چھوٹا کرپشن اور علی مری شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان شہر بھر میں ڈکیتی اور موٹرسائیکلیں چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور پارٹس مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں