ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکے؛ 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

ننگرہار میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع کاما میں ایک گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ننگرہار کے ضلع بہسود میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے متعدد شہری اس کی زد میں آگئے جن میں سے ایک شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب اب تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں