ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو کراچی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کراچی : نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں نالے میں قدرتی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی اطلاعات تھیں کہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے تاہم جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران پتا چلا کہ نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو رضاکاروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں جبکہ دھماکے سے لوگوں کے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں