ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان ہلاک

کراچی: شارع قائدین پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شارع قائدین پر ایک درخت میں پھنسی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار عمیر جاں بحق ہوگیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ مقدمہ الزام نمبر متوفی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کچھ عرصہ پہلے گلبہار کے علاقے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے جس میں باپ بیٹا ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں