ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی پرکریکر حملہ، ایک اہلکار شہید

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ حملے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی دو موبائل زد میں آئی، ملزمان موٹرسائیکل پر تھے اور کریکر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی نفری جائے واقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں