ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحریہ ٹاؤن کے مکینوں سے ٹول وصول کرنے کا سلسلہ جاری

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے مکینوں نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود بحریہ ٹاؤن کے مکینوں سے ایم نائن موٹر وے کے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جب کہ ٹول پر لگنے والی طویل قطاروں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹول پلازہ کو کراچی کی حدود کے اختتام پر منتقل کیا جائے بصورت دیگر بحریہ ٹاؤن کے مکین موٹروے پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مکینوں کے نمائندوں راحیل ہارون، بلال طالب، محمد اویس، سعدیہ امبرین اور مجیبہ حیدر نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو مختلف طریقوں سے پریشان کیاجارہا ہے، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹول وصول کیا جارہا ہے اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو تین قطاروں تک محدود کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل قطاروں کی وجہ سے اسکول کالج دفاتر اور کام کاج پر جانے والوں کو تاخیر کا سامنا ہے، ایمرجنسی امتحانات اور اہم اجلاس میں وقت پر پہنچنا ناممکن ہو گیا، رہائشیوں کے ساتھ اسکول بسوں اور بحریہ ٹاؤن کی بسوں میں آنے والے ورکرز سے بھی ٹیکس لیا جا رہا ہے،ٹیکس وصولی کی وجہ سے تعمیراتی کام بھی متاثر ہورہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں