ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی تمام مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ اوقاف نے تمام مساجد کو سوالنامہ ارسال کردیاہے۔

محکمہ اوقات کی جانب مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان ایا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے، اور تمام آئمہ مسجد کو جمعے کو جمع ہونے والے چندے اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مساجد سے تفصیلات ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت تفصیلات مانگی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ اوقاف مساجد سے تفصیلات حاصل کررہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں