کورونا : 10 روز میں 89 پولیس افسر و جوان وائرس شکار

کراچی: سندھ پولیس پر کورونا کے وار جاری ہیں جب کہ کراچی میں COVID-19 کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران گزشتہ 10 روزکے دوران 89 پولیس افسر اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 10 روزکے دوران سندھ پولیس کے 89 پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6339 ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران اور جوان شہید ہوچکے ہیں کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے والے 80 افسران اور جوان اسپتالوں اور گھروں پر زیر علاج ہیں، کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6235 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ پولیس کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھ رہی ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں کورونا وبا کے دوران ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانی کے لیے پر عزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں