ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : سنار کی دکان میں نقب زنی، 12 کلو گرام سونا لوٹ لیا گیا

کراچی: سال رواں میں نقب زنی کی سب سے بڑی واردات کلفٹن کے علاقے جیولرز سینٹر میں ہوئی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان سنار کی دکان سے لگ بھگ 12 کلو گرام سونا لیکر فرار ہوگئے جس کی مالیت ایک اندازے کے مطابق کروڑوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے 3 تلوار کے قریب گلف شاپنگ سینٹر میں قائم جیولرز کی دکان پر نامعلوم ملزمان تالے اور شٹر توڑ کر 12 کلو وزنی طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ دکان کے مالک محمد آصف ابدانی نے پولیس کو بتایا پیر کی شب وہ اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اسکی دکان میں 4 کاؤنٹرز ہیں جس میں تیار طلائی زیورات سجا کر رکھے جاتے ہیں۔

اس نے بتایا کہ منگل کو جب وہ صبح اپنی دکان پہنچا تو دیکھا کہ اسکی دکان کے تالے اور شٹر کٹے ہوئے ہیں اور اندر جاکر دیکھا شوکیس میں رکھے ہوئے طلائی زیورات غائب تھے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا اور تمام تفصیلات اکھٹا کیں ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 201/2021نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ان طلائی زیورات کی مالیت 10 کروڑ سے زائد ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نصب کیمروں کی مدد لی جارہی ہے اور وہاں سیکورٹی گارڈز سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں