کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور طوفان ’’تاؤتے‘‘ کراچی سے1460 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اس کے ہمراہ 70 سے 100 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں بھی چل رہی ہیں، طوفان اگلے 12 سے 18 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے، اور یہ آئندہ 12 سے 18 گھنٹے میں شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور 18 مئی کی صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں، اور کراچی میں 17 سے 20 مئی کے دوران تندوتیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔16 سے 20 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گُریز کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں