سندھ میں ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت مل گئی

کراچی: سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے سد باب کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن اور ویکسینیشن سمیت دیہگر امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی، انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو کرسی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیک اوے کے لئے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ صحتکے حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جہاں بھی ویکسی نیشن یونٹس قائم ہیں انہیں عید پر کھلا رکھیں، عید الفطر کے بعد حیدرآباد، میرپورخاص اور دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ویکسی نیشن سینٹرز قائم کریں۔

مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ گزشتہ سال عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، اس سال عوام سے اپیل ہے کہ اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھر آنے سے روکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں