کراچی : شیرشاہ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکہ ، دکاندار جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں کمپریسر کی دکان میں دھماکے سے دکاندار جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام شیرشاہ کے علاقے میں قائم کباڑی مارکیٹ میں ایئر کمپریسر کی دکان میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے باعث دکان تباہ ہوگئی جبکہ موقع پر بھگدڑ بھی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں سے ایک زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت اعجاز احمد ولد مختار احمد کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً پچاس برس تھی ، دیگر زخمیوں میں ایک آصف اور دوسرا بے ہوش ہے جس کے بارے میں فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مذکورہ شخص گاہک تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایئر کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

متوفی کے بھائی نے بتایا کہ متوفی اعجاز احمد بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سوات کالونی کا رہائشی تھا جبکہ وہ چار بچوں کا باپ تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں