کراچی میں کتے کے کاٹے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بتدریج اضافہ جاری ہوگیا ہے اور جان لیوا مرض ریبیز ایک اور جان نگل گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ کا رہائشی 11 سالہ بچہ انتقال کرگیا جسے گزشتہ رات انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ رواں برس سندھ بھر میں ریبیز کے باعث اب تک 12 اموات ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انچارج ریبیز پریوینشن یونٹ ڈاکٹر آفتاب نے بتایا کہ بچے کو گزشتہ رات سے ہی ریبیز کی علامتیں آنا شروع ہوئی تھیں، بچے کے کان اور بازو پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔

ادھر پاکستان اینیمل ویلفئیر سوسائٹی اور ڈیفنیس کی رہائشی خواتین نے آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردیں ہیں۔ ڈیفنس کی رہائشی خواتین کا کہنا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز جانوروں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔ ڈوگ ہنٹنگ اسکوارڈز جگہ جگہ کتوں کو مارتے پھر رہے ہیں۔ کتوں کو مار کر جگہ جگہ ڈھیر لگائے جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کتوں کو مارنے کی مہم سے روکا جائے۔ درخواست میں پرنسپل سیکریٹری وزیراعلی سندھ، ایڈمنسریٹر کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں