کراچی : کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکرسے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے ملبےتلے دب کرجاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک نوجوان لا پتہ ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کےعلاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں واقع بشریٰ انٹرپرائز نامی فیکٹری کی چھت گرگئی جس کےملبےتلے متعدد افراد دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بریک فیل کنٹینر کے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گری ہے۔ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونےوالے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔

متوفی کی شناخت 30 سالہ ظہور احمد ولد گلاب خان کے نام سے کی گئی جو فیکٹری کا چوکیدار تھا ۔ فیکٹری میں کام کرنے والا ایک 18سالہ ملازم احسان لاپتہ ہے۔

لا پتہ نوجوان کے والد نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بریک فیل کنٹینر کے ٹکرانے کے باعث فیکٹری کی چھت گری،لاپتہ نوجوان کے کزن کا کہنا ہےکہ فیکٹری میں پہلے آگ لگ چکی تھی اوراس کے بعد فیکٹری کو تیار کر کے اس میں کام شروع کروادیا گیا فیکٹری کمزور تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں