ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ تعلیم سندھ کا نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کا بھی اعلان

کراچی: ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے، اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے، اور تمام امتحانات میں صرف اختیاری مضامین کے پیپرزہوں گے۔ جب کہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولز میں ہوں گے، تاریخ کا اعلان اسکولز اپنے طور پر کرسکیں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امتحانات کے 45 روز کے بعد پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، نویں اور گیارہویں کے نتائج کا اعلان دسویں اور بارہویں کے بعد کئے جائیں گے، اختیاری مضامین میں اگر کوئی طالبعلم فیل ہوتا ہے تو اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے اور لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دئیے جائیں گے، جب کہ تھیوری امتحانات کے بعد ہی پریکٹیکلز لئے جائیں گے، پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں