ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی دھمکی دیدی

فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبر دار کیا ہے کہ سالانہ ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو یکم جولائی سے آٹے کی قیمت 5 روپے کلو بڑھادی جائےگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور صوبائی چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں لگائے گئے نئے ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو یکم جولائی سے آٹا مزید مزید مہنگا ہو جائے گا، نئے لائحہ عمل کا فیصلہ اگلے اجلاس میں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم لے جانا اسمگلنگ نہیں لہٰذا ایسی پابندیاں ہٹائی جائیں۔

فلور ملز رہنماؤں نے کہا کہ پالیسیاں درست نہ کیں تو 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں