ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلحہ کے زور پر چار ملزمان کی دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

police engaged in investigation

نوئیڈا(ساوتھ ایشین وائر)نوئیڈا کے جیور کوتوالی علاقے کے ایک گاوں کی 55 سالہ دلت خاتون کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ عورت گھاس لینے جنگل گئی تھی۔ جہاں چار ملزمان نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اوربے ہوشی کی حالت میں ملزم خاتون کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے چار ملزمان کے خلاف ریپ ، ایس سی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائرکے مطابق اتوار کے روز دلت خاتون جیور ہوائی اڈے کے لئے مختص زمین سے جانوروں کے لیے چارہ لینے گئی تھی۔ اسی دوران چار لوگ وہاں پہنچ گئے۔ عورت کو تنہا دیکھ کر چاروں نے اسلحہ کے زور پر اسے یرغمال بنا لیا اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ احتجاج کرنے پر خاتون پر تشدد کیا گیا۔
اس دوران متاثرہ خاتون بے ہوش ہو گئی جسے دیکھ کر ملزم گھبرا گئے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ ہوش میں آنے پر خاتون کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور گھر والوں کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔ خاتون کو علاج کے لیے جیوار کے بنیادی صحت مرکز میں لے جایا گیا۔
خاتون کی حالت نازک دیکھ کر اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈی سی پی خاتون ورندا شکلا نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم خاون کے گاوں کا رہنے والا ہے۔ وہ گانجہ پینے کا بھی عادی ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خاتون کا میڈیکل بھی کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں