تحریک انصاف وکلاء ونگ کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج، گورنر اور وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا مطالبہ

تحریک انصاف وکلاء ونگ نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا میں تحریک انصاف وکلاء ونگ اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، اور انصاف لائرز فورم کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جب کہ مظاہرین نے گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کر دہا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نااہل گورنر اور وزیراعلی خیبرپختون خوا کی وجہ سے صوبائی حکومت ناکام ہے، اپنے ورکرز کو نظر انداز کرکے دوسرے جماعتوں کے لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا گیا ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل آفس میں اے این پی، جے یو پی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے وکلاء لگائے ہیں، اگر ان ہی پارٹیوں کے لوگوں کو آگے لانا تھا تو ہمیں تبدیلی کے سبز باغ کیوں دکھائے گئے۔

سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم شاہ فیصل الیاس کا کہنا تھا کہ حکومت ابھی تک ناکام ہے اور اس ناکامی کی وجہ نا اہل لوگوں کو بڑے عہدے دینا ہے، حکومت نے ہمارے ساتھی وکلاء کو بھی گرفتار کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، جب کہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کے لئے وکلاء پر دباؤ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئی، ہم اپنا حق لے کر رہے گے، اور آئندہ احتجاج وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں