ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

تہران: ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقیسم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نےپولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کیا۔

اصفہان میں دریا خشک ہوجانے کے بعد ہزاروں کسان اورعام لوگ پانی کی فراہمی کے لئے کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔

ایران کے دوسرے شہروں میں بھی پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایران: پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں