ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کی ابراہیم رئیسی سے ملاقات، ای سی او کو مزید مضبوط بنانے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے دوران ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی اور دیگر ممالک کے صدور سےملاقات کی جہاں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اشک آباد میں ای سی او کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایران اہم مسلم اور برادر ہمسایہ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، لسانی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان خطے میں اقتصادی خوش حالی اور علاقاتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

عارف علوی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے دو طرفہ میکنزم کے باقاعدہ اجلاس ضروری ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے لہٰذا تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں صدور  نے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کےدوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

صدر مملکت نے مسئلہ کشمیر پر ایران کے اصولی موقف پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا اور ایران کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا اور ابراہیم رئیسی نے بھی صدر مملکت کو ایران دورے کی دعوت دی۔

اشک آباد میں سربراہی اجلاس کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے ور دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات کی، جہاں باہمی تعاون، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سیاسی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post صدر مملکت کی ابراہیم رئیسی سے ملاقات، ای سی او کو مزید مضبوط بنانے پر زور appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں