ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معید یوسف کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جہاں دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں پائیدار امن کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب نیکولائی پٹروشیف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فریقین نے پاک-روس تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر معیشت، توانائی، دفاع، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انفارمیشن اور سائبر سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے افغانستان کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن حمایت کا عزم کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

روسی اور پاکستانی عہدیداروں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کی اور دوطرفہ اہمیت کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کر لیا۔

یاد رہے 11 نومبر کو پاکستان کی میزبانی میں روس سمیت دیگر ممالک پر مشتمل ٹرائیکاپلس کا اجلاس ہوا تھا اور ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان، چین، روس اور امریکا کے نمائندوں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں افغانستان میں سنگین انسانی اور معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور افغانستان کے عوام کی مدد کا اعادہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں افغانستان کو دہشت گردی اور منشیات سے متعلق جرائم سےپاک کرنے اور خطے کی ترقی اور استحکام میں شامل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

طالبان سے توقع کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک، خطے اور دینا کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

اجلاس میں طالبان سے کہا گیا تھا کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنائیں اور افغانستان کے عالمی سطح پر موجود وعدوں اور معاہدوں کو جاری رکھیں، عالمی سطح تسلیم شدہ بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی حقوق اور افغانستان میں غیرملکی شہریوں اور اداروں کے حقوق کا احترام کریں۔

منبع: ڈان نیوز

The post معید یوسف کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ رابطے جاری رکھنے پر اتفاق appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں