ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے خلاف عراقی سرزمین کا استعمال ہونا برداشت نہیں کریں گے، تہران

تہرانایرانی وزارت خارجہ نے عراق کو وارننگ دی ہے کہ وہ عراقی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے کو کسی صورت برداشتنہیں کریں گے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کی جانب سے یہ وارننگ عراق میں کردستان کے دارالحکومت اربل میں اسرائیل کے مبینہ ٹارگٹس پر میزائلحملے کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے کہ ہماراایک پڑوسی، جس کے ہمارے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف خطرے کا مرکز بنے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے بارہا عراقی سرزمین کے ذریعے ایران کے لیے سیکورٹی کے مسائل پیدا کیے ہیں، جس میں شمالیعراق کے کرد علاقے میں ایران مخالف ریلیوں اوردہشت گرد گروپوںکو منظم کرنا بھی شامل ہے۔

خطیب زادہ نے یہ بھی کہا کہ میزائل حملے سے پہلے عراق کو عوامی سطح پر اور سفارتی چینلز کے ذریعے بارہا خبردار کیا گیا تھاکہ وہ اپنی سرحدوں کو ایران کے خلاف سازشوں اور تخریب کاری کا مرکز بننے سے روکے۔

منبع:  ایکسپریس نیوز

The post ایران کے خلاف عراقی سرزمین کا استعمال ہونا برداشت نہیں کریں گے، تہران appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں