تازہ ترین خبر یںعراق

عراق میں اسکول بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، 11 افراد جاں بحق

بغداد: عراق میں افطار سے واپس آتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی بس سامنے سے آنے والی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 9 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں مسافر بس اور ہیوی گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جن میں 9 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

بس کے مسافر ایک افطار پارٹی سے واپس آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے بس ٹکرا گئی۔ حادثے میں 5 مسافر زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

عراق میں ٹریفک حادثات عام ہیں، گزشتہ برس بھی 1 ہزار سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post عراق میں اسکول بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی، 11 افراد جاں بحق appeared first on شفقنا اردو نیوز.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button