ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامن ویلتھ گیمز: ریسلرز کی بدولت مزید 3 میڈلز پاکستان کے نام

negligence

برمنگھم : کامن ویلتھ گیمز 2022 میں گزشتہ روز پاکستان نے ریسلرز کی بدولت مزید 3 میڈلز جیت لیے۔ انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز جبکہ عنایت اللّٰہ نے برانز میڈل جیتا۔

کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ کے مقابلوں میں گزشتہ روز پاکستان کے تین ریسلرز ایکشن میں تھے۔ 65 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے عنایت اللّٰہ نے ابتدائی دو باؤٹس جیتیں مگر سیمی فائنل میں ان کو شکست ہوئی تاہم برانز میڈل کی باؤٹ میں انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے ریلسر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔

86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے ابتدائی تین باؤٹس جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے دیپک پونیا سے تھا، انعام کے خلاف دیپک تین صفر سے کامیاب رہے جبکہ پاکستانی ریسلر کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

125 کلوگرام کی ویٹ کیٹیگری میں زمان انور کو فائنل میں کینیڈا کے امرویر سنگھ نے شکست دی۔کامن ویلتھ گیمز میں ریسلرز کے تین میڈلز کے بعد پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد پانچ ہوگئی جس میں ایک گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈل شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں