ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار ڈار سینیٹر اور وزیر خزانہ بننے کے لیے آنے کو تیار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 7 اکتوبر سے پہلے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی۔ اسحاق ڈار کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپسی کا آپشن بھی زیر غور۔
حکومتی معاشی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم سے حتمی مشاورت۔ قانونی ٹیم نے اسحاق ڈار کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کا مشورہ دے دیا۔ لیگل ٹیم نے اسحاق ڈار کو اسلام آباد کی فلائٹ لینے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وطن پہنچ کر سب سے پہلے عدالت میں سرنڈر کریں گے کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد گرفتاری کا امکان نہیں۔ لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈاراشتہاری ملزم تھے اس لیے کوشش کریں عدالتی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے وطن پہنچ جائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار وطن پہنچ بطور سینیٹر حلف بھی اٹھائیں گے۔ اسحاق ڈار حکومتی معاشی ٹیم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔۔اسحاق ڈار نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں