چین کے علاقے ہیلونگ جیانگ کے شہر ‘موہے’ میں درجہ حرارت منفی 53 درجے گِر گیا۔
بی بی سی کے مطابق موہے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے درجہ حرارت منفی 53 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ درجہ حرارت 1996 میں موہے میں ریکارڈ کئے گئے منفی 52،3 درجہ حرارت کے بعد سے علاقے کا سرد ترین درجہ حرارت ہے۔
واضح رہے کہ چین کے سرد ترین علاقے موہے کو ملک کا قطبِ شمالی قرار دیا جاتا ہے اور یہاں موسمِ سرما عام طور پر 8 ماہ تک جاری رہتا ہے۔
موہے چین کے سیاحتی مراکز میں سے بھی ایک ہے اور سال بھر سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔