افغانستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری نامساعد موسمی حالات کے باعث سردی لگنے سے اموات کی تعداد 157 تک جا پہنچی ہے۔
دارالحکومت کابل میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے تو بعض مقامات پر یہ نقطہ انجماد سے 30 سینٹی گریڈ نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے بتایا کہ ملک بھر میں یخ بستہ سردی سے 157 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تو سب سے زیادہ ہلاکتیں گور، بدخشاں، پکتیکا اور پکتیا صوبوں میں ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 75 ہزار سے زائد جانور بھی سردی سے متاثر ہوتے ہوئے تلف ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ امسال موسم سرما کا درجہ حرارت پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا زیادہ کم ہے، اور سب سے زیادہ سردی صوبہ گور میں پڑ رہی ہے۔