ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روانڈا فوج کی فائرنگ کانگو کا جنگی طیارہ نشانہ بن گیا

روانڈا کی فوج نے، 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے، جمہوریہ کانگو کے جنگی طیارے پر فائر کھول دیا۔

روانڈا کے قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر "Sukhoi-25 ” جنگی طیارے نے 3 دفعہ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔

روانڈا فوج کی طرف سے  کھولے گئے فائر نے جنگی طیارے کو دھڑ سے نشانہ بنایا اور اس کے بعد طیارے نے جمہوریہ کانگو کے شہر گوما میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئر پورٹ فائر بریگیڈ کی طرف سے طیارے میں لگی آگ کوبجھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روانڈا نے 19 جنوری کو جاری کردہ بیان میں جمہوریہ کانگو کو غیر ملکی کرائے کے فوجی جمع کر کے جنگ کی تیاریوں  میں ملوّث ہونے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔

دوسری طرف جمہوریہ کانگو کا کہنا ہے کہ روانڈا،  ملک کے مشرقی حصے میں حملے کرنے والی ’23 مارچ تحریک’، ایم23 کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں