ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موزوں حالات کی صورت میں، میں یوکرین کا دورہ کروں گا: وزیر اعظم کیشیدہ

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے کہا ہے کہ "موزوں حالات کی صورت میں” میں یوکرین کا دورہ کروں گا۔

جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کویوڈو نے کابینہ کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کیشیدہ نے قومی اسمبلی  کی نشست  سے خطاب میں کہا ہے کہ ” موزوں حالات پیدا ہونے کی صورت میں” میں یوکرین کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہے کہ جس کے بارے میں فیصلے کی ضرورت ہو۔

کیشیدہ نے کہا ہے کہ میں،  مختلف پہلووں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، دورہ یوکرین  پر غور کروں گا۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی نے کابینہ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کا دورہ یوکرین  سکیورٹی مسائل کی وجہ سے طے نہیں ہو پا رہا۔

واضح رہے کہ یوکرین پر 24 فروری 2022 سے جاری روسی حملوں کے دوران جی۔7 ممالک  سے متعدد اعلیٰ سطحی نمائندے یوکرین کا دورہ کر چُکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں