ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپس کا 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

 ہالینڈ کی مایہ ناز کمپنی فلپس اخراجات میں کمی کےلیے دنیا بھر میں اپنے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کر دے گی ۔

  فلپس کو گزشتہ سال اپنی مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 1٫6 ارب  یوروز کا نقصان اٹھانا پڑا  جس پر کمپنی نے کہا ہے کہ وہ سال رواں کے دوران دنیا بھر میں اپنے چھ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان ملازمین میں گیارہ سو کا تعلق  ہالینڈ میں قائم ایمسٹرڈیم  اور آئنڈ ہوون کی شاخوں سے ہوگا۔

 دنیا بھر میں فلپس الیکٹرونکس کے اسی ہزار ملازمین موجود ہیں جن میں سے چار ہزار کو گزشتہ سال اکتوبر میں اخراجات میں کمی کے پیش نظر ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں